کبھی دیکھی ہے کیا تُم نے ٹپکتی بوند پانی کی کسی پتھر زمیں پر بھی فقط گر کے تواتر سے زمیں میں چھید کرتی ہے اُسی اک بوند کی مانند میں ٹپکوں گا تواتر سے تمہارے سنگ سے دل میں کبھی تو چھید کر دوں گا