تھا موم جو دل کھبی پتھر ہو گیا

Poet: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar By: Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahore

تھا موم جو دل کھبی پتھر ہو گیا
تھا جو دل سر سبز بنجر ہو گیا

پیا تھا جو کھبی شیریں جام محبت کا
پینے سے اب کیوں وہ زہر ہو گیا

تھا اچاٹ دنیا سے پہلے ہی دل ہمارا
ویران جنگل میں اب ہمارا گھر ہو گیا

ہو جاری جب تیرے نام کا ورد
سہانا جنگل کا سارا منظر ہو گیا

دیکھے خواب تیرے ساتھ رہنے کے
نہ ہو نا تھا جو کھبی شاکر مگر ہو گیا
 

Rate it:
Views: 438
04 Aug, 2015