تھی بھینی بھینی فضا باغ مہکا مہکا تھا
Poet: Fazlul Hasan By: F.H.SIDDIQUI, Lucknowتھی بھینی بھینی فضا باغ مہکا مہکا تھا 
 بہار بن کے یہاں آج کوئی آیا تھا 
 
 ہمیشہ ساتھ رہا بن کے ہمسفر میرا
 وہ کوئی اور نہیں بس میرا ہی سایا تھا
 
 نہ فاصلے ہی گھٹے اور نہ تشنگی ہی گئی
 وہ بس سراب تھا میں جس کے پیچھے بھاگا تھا
 
 گلوں کے بیچ کٹی اس کی ساری عمر مگر 
 عجیب شخص تھا کانٹوں سے پیار کرتا تھا 
 
 پھر اس کے بعد تو سارے بھرم ہی ٹوٹ گئے
 ہماری آنکھوں نے منظر ہی ایسا دیکھا تھا
 
 زمیں سے تابفلک بس اسی کے جلوے تھے
 حسن کم عقل تھا انساں کی کھوج سمجھا تھا
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 