تہہ در تہہ کیا جمتا لاوہ آگ بگولا پتھر میں

Poet: ۔ یاسمین حبیب ۔۔۔ By: washma khan washma, pakistan

تہہ در تہہ کیا جمتا لاوہ آگ بگولا پتھر میں
مٹی بھُن کر چٹخ گئی وہ آنچ تھی میرے پیکر میں

خوابوں کے ویران جزیرے دھوپ بھنور میں ڈوب گئے
باہر ہے اِک ریت کا صحراء اور سمدر اندر میں

ایک حقیقت کے ملبے سے روز نکل کر آتا ہے
شکل بدلتی تنہائی کابوڑھاڈھانچہ بستر میں

Rate it:
Views: 432
17 Nov, 2012
More Love / Romantic Poetry