تیرا اپنا ہوں دیکھ بھال مجھے
Poet: Masood Tanha By: Masood Tanha, lahoreتیرا اپنا ہوں دیکھ بھال مجھے
کھو نہ جاؤں کہیں سنھال مجھے
میں چلا تو گیا تھا دور کہیں
پھر تیرا آ گیا خیال مجھے
میں تیری دسترس میں ہوں کب سے
وحشت ہجر سے نکال مجھے
میں ہوں سورج تیرے زمانے کا
دوست ممکن نہیں زوال مجھے
مار ڈالے گی ایک دن تنہا
یہ تیری شوخی جمال مجھے
More Love / Romantic Poetry






