تیرا جلوہ شباب لگتا ہے
Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales ukتیرا جلوہ شباب لگتا ہے
مجھ کو جاناں شراب لگتا ہے
چھلکا چھلکا نشہ نگاہوں میں
کھلتے کھلتے گلاب سانسوں مییں
مہکی مہکی ہے آروؤ دل کی
بہکی بہکی ادا ہے باتوں میں
مجھ کو تو لا جواب لگتا ہے
مجھ کو جاناں شراب لگتا ہے
یہ تیرے حسن کا افسانہ
تیری آنکھوں میں قید میخانہ
یہ سب جادوی گری تمہاری ہے
ملتے ہی ہو گیا میں دیوانہ
تیرا چہرہ کتاب لگتا ہے
مجھ کو جاناں شراب لگتا ہے
More Love / Romantic Poetry






