تیرا حسن ہماری آنکھوں میں پڑا ہے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

دل نہ جانے کس مشکل میں پڑا ہے
جب سے تیری محبت میں پڑا ہے

تھوڑا یاد ہے تم سے ملنا جاناں
تیرا حسن ہماری آنکھوں میں پڑا ہے

تیری میٹھی باتیں ہمیں ستاتی ہیں
تیرا ترنم ہماری سماعتوں میں پڑا ہے

تجھے باتوں سے پہچان لیتے ہیں
توہمارے دل کے ویرانوں میں پڑا ہے

ہم سے ملنا ہے تو ہمارے خوابوں میں آئو
ہمارا پتہ ہماری شاعری میں پڑا ہے

Rate it:
Views: 499
13 Jun, 2011