کل تمہارا خط ملا
توایسا محسوس ہوا
کہ اس مفادپرست
دنیا میں میرابھی
کوئی محسن ہے
جس کی بدولت میری
زندگی کا ہرپل روشن ہے
میرابھی کوئی یار ہے
جسےمجھ سے پیار ہے
میں اس کاسودائی ہوں
ہر بات کاشیدائی ہوں
وہ میرا محبوب ہے
مجھےوہی مطلوب ہے
میری چاہت کی شان ہے
میری جندمیری جان ہے
میری محبت کی ابتداوہی
میرےپیار کی انتہا وہی
میرےدل کی ندا وہی
غًم اس کےقریب ناآئے
اصغر کہ دل کی دعا یہی