تیرا دل پہ یہ ادھار لوٹاؤں گا کیسے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

تیرا دل پہ یہ ادھار لوٹاؤں گا کیسے
ہاں یوں پھر خود پہ سدھار لاؤں گا کیسے

کلیوں پر بہت بھنورے ہیں چوکس
اُس گلشن میں بار بار جاؤں گا کیسے

گرد تو سبھی مزاج انوکھے ہیں
آنکھ سے آنکھ یوں ملاؤں گا کیسے

دل تو رنگینوں میں گمنامی چاہتا ہے
مگر خود کو کھوکر پاؤں گا کیسے

امن میں خلل کے سوا کچھ بھی نہیں
عشق کے اس آزار کو سمجھاؤں گا کیسے

کچھ بغض پہلے بھی ٹھہرتے ہیں سنتوشؔ
عذاب پہ عذاب پھر نبھاؤں گا کیسے

 

Rate it:
Views: 376
19 Jan, 2011