تیرا قرب ہو تیری چاہ ہو نظر کے آبگینوں میں
Poet: درشہوار By: Suhaira Hassan, Attockتیرا قرب ہو تیری چاہ ہو نظر کے آبگینوں میں
گامزن ہوں سفر پہ ہم تم رات کے سفینوں میں
سلجھائیں گےگر الجھیں ریشمی دھاگوں میں
پڑھیں گے لوگ داستانیں تیری میری کتابوں میں
کبھی نہ دینا باگ اپنی قسمت کے ہاتھوں میں
ملا کے سر گیت گاناچمن کے گلابوں میں
بچھڑ جاؤ گر ہم سے ﮈراؤنے خوابوں میں
پڑھنا درود مانگنا خیر رب سے وظیفوں میں
رخ یار پہ ہو نظر میری سلا دو آج بانہوں میں
تیرے سینے کا تکیہ ہو تیرے وصل کی نیندوں میں
More Love / Romantic Poetry






