تیرا میرا ساتھ ہو
Poet: Faiza Umair By: Faiza Umair, Lahoreتاروں بھری رات ہو
اور تیرا میرا ساتھ ہو
پھولوں کی بارات ہو
اور تیرا میرا ساتھ ہو
سردی کی خُنک چھاؤں میں
تیرے لمس کا احساس ہو
دل کی روشن بستی ہو
اور تیرا میرا ساتھ ہو
تیرے دًم قدم ہی چل سکوں
تیرے بن جیون ویران ہو
بارش کی ہلکی بوندیں ہو
اور تیرا میرا ساتھ ہو
تیرے ساتھ سے اک اُمنگ ملی
تیرے ساتھ سے ہی روشنی ملی
تیرے بن نہ کوئی آس ہو
اور تیرا میرا ساتھ ہو
بس تیرا میرا ساتھ ہو
More Love / Romantic Poetry







