Add Poetry

تیرا نام لکھ دیا

Poet: شہبیب ہاشمی By: شہبیب ہاشمی, Al-Khobar K.S.A

مہکی فضاؤں نے جو تیرا نام لکھ دیا
ہم نے بھی اپنا آپ تیرے نام لکھ دیا

تعمیر جو کیے تھے محل اپنی وفاؤں کے
چاہت کے اس نگر کو تیرے نام لکھ دیا

آنکھوں کو جب ہوئی طلب تیرے دیدار کی
بھیگے لبوں پے مدھوشی کا نام لکھ دیا

ہم سرخ رو تھے ہم کو وفا کا شعور ہے
اپنے جنوں کو عاشقی کے نام لکھ دیا

ہر اک ورق پے تیرے تصور کے رنگ ہیں
اور دل کی کتاب میں بھی تیرا نام لکھ دیا

Rate it:
Views: 6025
12 Jun, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets