تیراپیار پاکر میں دیدہ ورہوگیاہوں
سبھی کی نظرمیں معتبرہوگیاہوں
عشق کی دنیا کی سیرکرنےکہ بعد
میں بھی محبت کااک شہرہوگیاہوں
تیرےدل سےکوچ کرنےکےبعد
یوں لگا جیسےملک بدرہوگیاہوں
تیرےگیسوتیراسراپا دیکھ کر
اپنےآپ سےبےخبرہوگیاہوں
ایک بجھتاہوا چراغ تھا میں
تجھ سےمل کرمنورہوگیاہوں