تیرا ہی نام لکھا ہے
Poet: Muhammad Zia Siddiqui By: Muhammad Zia Siddiqui, islamabadکبھی ہم سے ملوآکر
حال دل سنو آکر
ہمارے دل کی تختی پر
تیرا ہی نام لکھا ہے
نگاہیں ناز کرتی ہیں
تیری صورت پہ مرتی ہیں
میرے آنگن سے روزانہ
ہوائیں جو گزرتی ہیں
ہوا کے تیز جھونکے پر
تیرا ہی نام لکھا ہے
ہے رت خوشیاں منانے کی
خبر ہے تیرے آنے کی
یہ گھر کیسے سجاؤں میں
خوشی سے مر نہ جاؤں میں
خدا نے میری سانسوں پر
تیرا ہی نام لکھا ہے
More Love / Romantic Poetry






