تیری آنکھوں میں

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales

تیری آنکھوں میں اک تحریر سی تھی
محبت کی عجب تفسیر سی تھی

گذری شام جو پہلو میں تیرے
سہانی شام وہ جاگیر سی تھی

بڑی پُر کیف تھی شب کی سیاہی
خموشی کی عجب تصوییر سی تھی

میرے بارے میں پوچھے کوئی تم سے
تو کہنا بس وہ کوئی ہیر سی تھی

بچھڑنے کا چلا تھا ذکر جب بھی
وہی تو بات اک دلگیر سی تھی

Rate it:
Views: 840
03 Sep, 2008