Add Poetry

تیری آنکھوں میں دھوکہ ہے

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

مجھے دیکھو کہ میں بھی تو
تمہارے واسطے کتنے حوادث میں سے گزرا ہوں
کمالِ ضبط سے کتنے مصائب میں نے جھیلے ہیں
میرے اُجڑے ہوئے چہرے کو کتنے رنگ بھولے ہیں
میری آنکھوں نے رزمِ پیار میں کتنے ستم دیکھے
تمہیں پھولوں کا بستر دے کے خود کانٹوں پہ سویا ہوں
میرے ظاہر میں باطن کے سبھی غم تم نے دیکھے ہیں
اکٹھے ہم نے منزل کے سہانے خواب دیکھے ہیں
میرے پاؤں میں زنجیریں تھیں پھر بھی میرے ہونٹوں پر
تمہارے ہی ترانے ہیں
میں حیراں ہوں
تمہارے پاس دینے کو مجھے کوئی نہیں الزام
پھر بھی یہ تیرا چہرہ یقیں سے آج خالی ہے
تیری باتوں میں بے زاری مجسم ہے
تبھی تو میں نے روکا ہے
تیری آنکھوں میں جھانکا ہے
تیری آنکھوں میں دھوکہ ہے

Rate it:
Views: 678
28 May, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets