تیری آنکھوں میں پیار کا جو خمار ہے
Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSAتیری آنکھوں میں پیار کا جو خمار ہے
کسی کی چاہت کا تیرے دل میں قرار ہے
تو اٹھکھیلیاں جو کھاتی پھرتی ہے یہ
تیرے من میں، ملن کی لگن کا اعتبار ہے
چپکے چپکے گھونگٹ اٹھا کے دیکھنا
یہی تو تیری محبت کا ہم سے اظہار ہے
میرے دل کے آنگن میں خوشبو بھر دے
تجھے اپنانے سے کس کافر کو انکار ہے
More Love / Romantic Poetry








