تیری آنکھوں پہ جونظرپڑی انجانےمیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

تیری آنکھوں پہ جونظر پڑی انجانےمیں
ان سےبھربھرکر پی گیا پیمانے میں

تیرے تکلف میں وہ بات کہاں ساقیا
جو سرور ملتا ہے تیرےشرمانےمیں

میری عمربھر کی تشنگی دور کردے
اب اور دیر نہ کر آنکھوں سےپلانےمیں

ان آنکھوں سےپلاکرایسامدہوش کردے
پھرکبھی لوٹ کرنہ آؤں تیرےمیخانے میں

تیرےپیار کی تڑپ لےآتی ہےمیخانےمیں
آنکھوں سےپی لیتاہوں اسی بہانےمیں

 

Rate it:
Views: 418
26 Dec, 2012