Add Poetry

تیری اس بزم میں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

تیری اس بزم میں مہتاب بہت ہیں
میرے شعر بھی نایاب بہت ہیں

جہاں دیکھتا ہوں تم ہی تم ہو
میری آنکھوں میں سراب بہت ہیں

یہ اور بات کے میں کچھ نہیں کہتا
ورنہ تیری باتوں کے جواب بہت ہیں

تیری آنکھوں کی گہرائی ہے سمندر کی طرح
میرے لیے ان میں گرداب بہت ہیں

تمہیں تو میری یاد نہیں آتی کبھی
ہم تم سے ملنے کو بیتاب بہت ہیں

جن کا شیوہ ہے سب کی خوشامد کرنا
ایسے لوگ دنیا میں کامیاب بہت ہٰیں

ابھی سے کیوں سر پکڑکے بیٹھ گےاصغر
ابھی تمہاری زندگی میں ّعتاب بہت ہیں

Rate it:
Views: 368
20 Apr, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets