Add Poetry

تیری باتیں تیری یادیں تیرا چہرا خواب کر دونگا

Poet: احسن فیاض By: Ahsin Fayaz, Badin

تیری باتیں تیری یادیں تیرا چہرا خواب کر دونگا
عمرِ رواں کو ایسے جیوں گا کے عذاب کر دونگا،

دہر کی سوچ سے بھی اونچے ارادے ہیں میرے،
میں وقت آنے پے سب کو لاجواب کر دونگا

تیری فرقت کو کبھی نہ بننے دونگا عادت اپنی،
میں اپنی دنیا میں تجھے بے حساب کر دونگا

کاروانِ ابر لے کر میں جب تیرے کوچے سے گذرا،
خوشبؤِ فراق سے شھر کی گلیوں کو گلاب کر دونگا

رکھوالا ہوں تیری دہلیز کا یہ فکرِ لحد کی بات ہے،
کے مرونگا تو خد کو تیرے چہرے کا نقاب کر دونگا

وہ لمسِ ماضی میری آنکھ کا خواب تھے جیسے،
میں اب گذرے لمحوں کو رفہ دفہ جناب کر دونگا

تدفین میری کسی آگ میں ہی کر دینا احسن،
مئےنوشِ زمانہ ہوں ارضِ قبر کو خراب کر دونگا

Rate it:
Views: 524
06 Dec, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets