تُجھ سے آکے کبھی ملا نہ کروں،
تیری بے رُخی پہ بھی گلہ نہ کروں،
محبت میں اتنا حق تو ہے حاصل،
محبت تو نہیں پابندِ سلاسل،
تُو کسی اور کو چاہے یہ گواراہ نہ کروں،
تیری بے رُخی پہ بھی گلہ نہ کروں،
کبھی تم نے محبت کا نہ اظہار کیا،
صاف ظاہر ہے، تم نے کبھی نہ پیار کیا،
پھر بھی تٰرک تم سے سلسلہ نہ کروں،
تیری بے رُخی پہ بھی گلہ نہ کروں،
تیری محبت نہ ملی تو میں مرجاؤنگی،
لحد کی تاریکیوں میں اُتر جاؤنگی،
تُو کسی اور کو چاہے یہ گواراہ نہ کروں،
تیری بے رُخی پہ بھی گلہ نہ کروں۔