تیری تصویر میں رنگ بھرتا رہتا ہوں

Poet: Mubeen By: Mubeen Nisar, Islamabad

تیری تصویر میں رنگ بھرتا رہتا ہوں
کسی بہانے تجھے یاد کرتا رہتا ہوں

بے مہر ہے شب ہجر کا چاند بھی
ستارہ کوئی غمگسار دیکھتا رہتا ہوں

آسماں ہے وہی زمیں بھی وہی
بدلتا دل کا جہاں دیکھتا رہتا ہوں

سرمئی شام تیری کاجل بھری آنکھوں میں
میں صبح زندگی دیکھتا رہتا ہوں

رنگ جب برش سے کینوس پر اترتے ہیں
رعنائی حسن کی بہار دیکھتا رہتا ہوں

Rate it:
Views: 854
21 Feb, 2010