تیری تصویر نگاہوں سے ہٹاؤں کیسے

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, WALES UK

تیری تصویر نگاہوں سے ہٹاؤں کیسے
شعلہءِ عشق کو سینے میں دباؤں کیسے

تیری قربت کے زمانوں کو سنبھالا جاناں
تجھ کو ہر ہجر کے لمحے میں پکارا جاناں

دل کی بے تابی دنیا سے چھپاؤں کیسے
شعلہءِ عشق کو سینے میں دباؤں کیسے

میری ہر بات میں تیری کھنک ہوتی ہے
میری ہر سانس میں تیری مہک ہوتی ہے

تو نہ مانے تو میری جان بتاؤں کیسے
شعلہءِ عشق کو سینے میں دباؤں کیسے

Rate it:
Views: 760
01 Sep, 2008