ہم تیری جستجو کرتے ہیں یارا
تجھے پانے کی آرزو کرتے ہیں یارا
کوئی اور میری آنکھوں کو جچتا نہیں
تیری ہر اک ادا پہ ہم مرتے ہیں یارا
تیری یاد جب مجھے ستاتی ہے
پھر ملنے کی دعا کرتے ہیں یارا
کسی کی پیٹھ پیچھے تو کچھ کہتے نہیں
ہم ہر بات رو برو کرتے ہیں یارا
تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
اب شہر کے لوگ مجھ پہ ہنستے ہیں یارا