Add Poetry

تیری خاموشی صدا دیتی ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

تیری خاموشی صدا دیتی ہے
میرے ہونے کا پتہ دیتی ہے
مجھے تنہائی جب ستاتی ہے
تیری آواز مجھے آتی ہے
میری تنہائی کو مٹاتی ہے
روح کی تشنگی بجھاتی ہے
روئی آنکھوں کو ہنسا دیتی ہے
دیارِ دل کو بسا دیتی ہے
دور سے پاس بلا لیتی ہے
آ کے باتوں میں لگا لیتی ہے
میرے ہونے کا پتہ دیتی ہے
تیری خاموشی صدا دیتی ہے

Rate it:
Views: 755
16 Mar, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets