Add Poetry

تیری دولت نے ترا عیب چھپا رکھا ہے

Poet: سید عبدالستار مفتی By: سید عبدالستار مفتی, Samundri Faisalabad

ناامیدی نے لہو دل کا بہا رکھا ہے
اب مرے دامن احساس میں کیا رکھا ہے

راہِ پُرنُور کے بھٹکے ہوئے کچھ تاروں نے
سارے ماحول کو تاریک بنا رکھا ہے

میرے نزدیک قیامت کے سوا کچھ بھی نہیں
تونے جو زیست کا مفہوم بتا رکھا ہے

تیری معصوم امنگوں کو بڑی مدت سے
میری آنکھوں نے گنہگار بنا رکھا ہے

تیری رحمت کے سہاروں نے خداوند کریم
غرق ہونے سے سفینے کو بچا رکھا ہے

پھر بھی اک جشن طرب دل میں رچا لیتا ہوں
گو مجھے گردش دوراں نے ستا رکھا ہے

میری غربت نے مرےفن کا اڑایا ہے مذاق
تیری دولت نے ترا عیب چھپا رکھا ہے

میں نے دیکھا ہے اُسی بات کے پردے میں سکوت
تونے جس بات پہ کہرام مچا رکھا ہے

کیسے پھر ہو نہ نگاہوں میں مروت کی جھلک
دل جو اخلاص کی کرنوں سے سجا رکھا ہے

اپنی تقدیس پہ یوں شیخ ِ حرم مت اِترا
میں نے بھی پرچم توحید اُٹھا رکھا ہے
 

Rate it:
Views: 167
16 May, 2023
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets