تیری رحمت کی جس ۔۔۔۔۔۔۔
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghahamتیری رحمت کی جس پہ نظر ہو جاتی ہے
اسےبھلے برے کی خبر ہو جاتی ہے
اس کی سبھی مشکلیں آساں ہو جاتی ہیں
زندگی چین وسکوں سےبسر ہوجاتی ہے
اس کےلبوں پہ اپنےپیارےالله کا نام آتےہی
اس کی آنکھ اشکوں سےترہو جاتی ہے
کوئی دشمن اس کا کچھ نہیں بگاڑسکتا
تیری محافظت جس کہ سر ہو جاتی ہے
جو لوگ صراط مستقیم پہ نہیں چلتے
ان لوگوں کی ہر بات بےاثر ہو جاتی ہے
More Love / Romantic Poetry






