تیری زحمت مٹے گی گر محبت ہو

Poet: MUHAMMAD TAYYAB AWAIS KHAKH By: MUHAMMAD TAYYAB AWAIS KHAKH, Okara

تیری زحمت مٹے گی گر محبت ہو
دلی نفرت مٹے گی گر محبت ہو

کرو آسانیاں پیدا ، نہ زحمت دو
سبھی ظلمت مٹے گی گر محبت ہو

شجاعت تو دکھا شیطاں نفس کو بس
یہ تب قربت مٹے گی گر محبت ہو

مراسم خود بگا ڑو نہ کبھی بھی تم
ساری فرقت مٹے گی گر محبت ہو

محبت کی گزارش کی سبھی سے بس
سبھی نفرت مٹے گی گر محبت ہو

محبت ہو خاکؔ طیبؔ سب جہاں بھر میں
سبھی وحشت مٹے گی گر محبت ہو

Rate it:
Views: 57
14 Apr, 2026
More Love / Romantic Poetry