Add Poetry

تیری محبت

Poet: A.A.Asghar By: A.A.Asghar, LONDON

میرے لیےتیری محبت کا اجالا بہت ہے
ہم نےتیرے ہجر کے غم کو پالا بہت ہے

میرے صبر کا پیمانہ کہیں چھلک نہ جائے
اپنے بے قرار دل کو سنبھالا بہت ہے

تیری صورت خنجر کی طرح دل میں گڑی ہے
یہ جانےکا نام نہیں لیتی اسے نکالا بہت ہے

ہماری محبت کو نہ جانے کس کی نظر کھا گئی
لوگوں نے اس بات کو اچھالا بہت ہے

میں نہ جانے کب کا بھٹک گیا ہوتا
تیرے پیار کی صداقت نے مجھے سنبھالا بہت ہے

Rate it:
Views: 649
15 Dec, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets