تیری چاہت
Poet: Tahir Shah By: Tahir Shah, Londonتیری چاہت میں ڈوب جاؤں میں کچھ اس طرح
نہ گھر کی خبرہو نہ زمانے کا پتہ
پوچھیں مجھ سے لوگ جنجھوڑ جنجھوڑ کر
ہر وقت خواب میں رہنے کی کون ہے وجہ
جو بھی بتائے گا پتہ میرے دلدار کا
دعائیں دیتا رہوں گا اس کو میں سدا
اس کو پوجنے سے کبھی میں باز نہ آؤں گا
چاہے زمانہ دے مجھے اس کی جو بھی سزا
جان لوٹانا پڑی تو وہ بھی لوٹا دوں گا
کچھ ایسے ہی ہو گا میرے عشق کا حق ادا
More Love / Romantic Poetry







