تیری یاد بہت تڑپاتی ہے
Poet: Awais Khan Laghari By: Awais Khan Laghari, Sangharمیں جب بھی تنہا ہوتا ہوں خاموشی صدا بن جاتی ھے
ہر پل میں اداس رہتا ہوں تیری یاد بہت تڑپاتی ھے
جب رات کو گھر کے آنگن میں میں گہری نیند میں سوتا ہوں
تیرے چھلنے کی میرے کانوں تک ہلکی سی آہٹ آتی ھے
غمغین و اداس محفل میں لیا نام تیرا جب جاتا ہے
تب پھول گلابی کھلتے ہیں ہر طرف خوشی چھا جاتی ہے
نظر چہرے تیرے پے پڑتی ہے آغاز صبح کا ہوتا ہے
خوشقسمت وہ دن ہوتا ہے صدیوں کی خوشی مل جاتی ہے
ساون کی بھیگی شاموں میں جب بارش برسا کرتی ہے
قوصِ قزح کے رنگوں سے تصویر تیری بن جاتی ہے
More Love / Romantic Poetry






