تیری یاد ستاتی ہے
Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSAدل کے نہاں خانوں میں
آنکھوں کی گہرائیوں میں
دن کے اُجالے میں
رات کی تنہائیوں میں
دماغ کے کسی کونے میں
یادوں کے جھروکوں میں
نیند کی گہرائیوں میں
سپنوں کی شہنائیوں میں
آنسوؤں کی یلغار میں
حسرتوں کے انبار میں
تیری یاد ستاتی ہے
تُو ہی تُو نظر آتی ہے
More Love / Romantic Poetry








