Add Poetry

تیری یاد میں

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

تیری یاد میں چین سے سو نہیں سکتا
گھر والوں کہ ڈر سے رو نہیں سکتا

بڑی منتوں کہ بعد پایا ہے تمہیں
رقیبوں کہ خوف سےتجھے کھو نہیں سکتا

اگر جانا ہے تو آج ہی چلے جاؤ
میں ہر روز آنسوؤں کے ہار پرو نہیں سکتا

جیتےجی میں تمہیں کیسے بھول جاؤں
میری زندگی میں تو ایسا ہو نہیں سکتا

رلانا ہے تو آج ہی رلا لو اصغر کو
میں ہر روز قسطوں میں رو نہیں سکتا

Rate it:
Views: 778
07 Sep, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets