تیری یادوں سے
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamکیا بتاؤں کے کیا کرتا رہتا ہوں
تیری یادوں سے لڑتا رہتا ہوں
تیری پیار بھری باتوں کو یاد کر کے
کسی چراغ کی صورت جلتا رہتا ہوں
تیری یاد میں لکھتا ہوں غزلیں نظمیں
پھر دن بھر انہیں پڑھتا رہتا ہوں
جب کوئی نہیں سنتا میری آہ وفغاں
تنہائی میں بیٹھ کر آئیں بھرتا رہتا ہوں
میری راتیں گزرتی ہیں گن گن تارے
چاند کو اپنے دکھڑے سناتا رہتا ہوں
More Love / Romantic Poetry






