تیری یادیں میرا سایہ
Poet: توقیر اعجاز دیپک By: ولید احمد, Jaddah- Saudiarabتیری یادیں میرا سایہ
ساۓ سے میں بھاگ نہ پایا
مجھ کو میری فکر نہیں ہے
میرے اندر کون سمایا
رب جانے وہ بچھڑا کیوں کر
جس کو میں نے مِیت بنایا
روتے ساری عمر کٹی ہے
پر نہ آنکھ سے آنسو آیا
اپنا جیون ایک کھلونا
جس نے چاہا جی بہلایا
ان پر کوئی آنچ نہ آئی
ہم نے اپنا آپ جلایا
ان لوگوں نے نیند اڑائی
جن لوگوں نے خواب دکھایا
مجھ سے ناتا توڑ کے اپنا
نہ جانے وہ کیوں پچھتایا
یاد کیا پھر اس نے مجھ کو
وقت کوئی جو مشکل آیا
More Love / Romantic Poetry






