تیرے بعد
Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOTاک میں ہوں اک دل افگار تیرے بعد
دونوں ہی ہیں غم سے دو چار تیرے بعد
صرف ہم ہی اجڑے نہیں ہیں تنہا جاناں
اک زندگی بھی ہو گئی ہے بیکار تیرے بعد
تم ساتھ تھے تو حسن چھلکتا تھا ان سے
اب بے بحر ہو گئے ہیں اشعار تیرے بعد
جب سے تم نہیں دکھتے اے میرے محبوب
چھپا چھپا سا لگتا ہے پروردگار تیرے بعد
تم نے ادھر کھول لی دوکان نفرت لی
محبت کا ادھر ہو گیا بند کاروبار تیرے بعد
امتیاز اتنا بھی نہ کر پیار اس سے کہ وہ
کسی اور کو نہ بنا سکے یار تیرے بعد
More Love / Romantic Poetry






