تیرے بن دنیا نظر آتی ہےزنداں کی طرح

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

تیرے بن دنیا نظرآتی ہے زنداں کی طرح
میرے لیے بہاربھی آتی ہے خزاں کی طرح

کیا ہوا جو تم سے اب مراسم نہیں رہے
میرےجسم میں تو رہتی ہے جاں کی طرح

ہم ابھی ملےبھی نہ تھےاورجدابھی ہوگئے
پماری کہانی ہےدردبھری داستاں کی طرح

جب تیراساتھ تھاتوکوئی خوف لاحق نہ تھا
اب رقیبوں کی باتیں چبتی ہیں کمان کی طرح

تیری یادیں ہیں اصغر کے جینے کا سہارا
یہ ساتھ رہتی ہیں کسی مہرباں کی طرح

Rate it:
Views: 363
19 Feb, 2014