تیرے جانے کے بعد
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMمیری آنکھوں میں سراب نہیں رہے
تجھےپانے کےاب خواب نہیں رہے
جس دن سےچاند پہ تحقیق ہوئی
اس دن سےتم مہتاب نہیں رہے
جن کاتیری ذات ہی عنوان تھی
میری کتاب میں وہ باب نہیں رہے
تیرےجانے کےبعد وہ مرجھاگئے
دل کےغنچےشاداب نہیں رہے
اب اور جی کر کیا کرنا اصغر
جب دوست احباب نہیں رہے
More Love / Romantic Poetry






