تیرے حجاب میں قدرت کے سات پردے حائل ہیں
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiتیرے حجاب میں قدرت کے سات پردے حائل ہیں
ہر نین یہ مغلوب اور دل میں خوش اندام مائل ہیں
یوں تو مجھے اِن دیدوں کی بھی مفلسی رہی ہے
رہو اگر سود مند تو تیرے ہی در کے سائل ہیں
دنیائے رغبت کچھ بھی ہو لیکن شفقت بخش نہیں
جو ہاتھ دعاؤں لیئے اٹھے وہ بھی آج گھاءِل ہیں
بے حس کردیا ہے عاجزی نے اِنکسار کرتے کرتے
حیوانیت نے یوں محاصرے میں رکھا کہ یہ جاہل ہیں
مجھے تو سُر تال کی ہر ساکت نے بتایا کہ
سبھی ردم یہی تیری پاؤں کی پایل ہیں
رسم الفت میں بے باکی ہوئی تو رسوائی کے ساتھ
کبھی وہ انتہا بھی نہیں ملی جن کے ہم قائل ہیں
More Love / Romantic Poetry






