تیرے حسن کا سایا سا لگتا ہے

Poet: Ishfaq By: Muhammad Ishfaq, Sangla Hill

تیرے بنا ہر موسم پرایا سا لگتا ہے
ہر سو درد کا بادل چھایا سا لگتا ہے

پردیس میں آکر رشتوں کا احساس ہوا
اپنے دیس کا ہر بندہ ماں جایا سا لگتا ہے

جب بھی دیکھوں کوئی شاہکار کہیں
مجھے تو تیرے حسن کا سایا سا لگتا ہے

تیرے حسیں مکھڑے کی لالی دیکھ کر
چمن میں ہر گل شرمایا سا لگتا ہے

سبھی کہتے ہیں، جب سے مجھے پیار ہوا
مجھ پہ اک نیا نکھار آیا سا لگتا ہے

جب بھی دیکھوں کوئی دیوانہ میں
مجھے وہ تیرا ہی ستایا سا لگتا ہے

Rate it:
Views: 788
05 Sep, 2014