تیرے حسن کے نظارے سب روز دیکھتے ہیں
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiتیرے حسن کے نظارے سب روز دیکھتے ہیں
تیری آنکھوں کے شرارے سب روز دیکھتے ہیں
سنا ہے تو آتا ہے چمن میں خوشبو بن کر
اہلَ گلشن بھی سارے تجھے سب روز دیکھتے ہیں
ہو تی ہے جب تیری آمد راتوں کو
یہ چاند اور تارے تجھےسب روز دیکھتے ہیں
رہتا ہے روشن تو اہلَ سخن کی محفل میں
پروانے بچارے تجھے سب روز دیکھتے ہیں
ہم بھی گھائل ہیں تیری قاتل نظروں کے
زخم جگر ہمارے تجھے سب روز دیکھتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






