کچھ اور سوچنے کی ضرورت نھیں مجھے
تیرے سوا کسی سے محبت نھیں مجھے
رہتا ہے بس تیرا ہی مجھے رات دن خیال
میں تجھ کو بھول جاؤں یہ طاقت نھیں مجھے
کل شب تمہاری یاد میں آنسو چھلک پڑے
اب کچھ بھی کہنے کی حاجت نھیں مجھے
کس کو سناؤں جا کر میں اپنا حال دل
تم نے تو کہہ دیا کہ فرصت نھیں مجھے