Add Poetry

تیرے سوا کچھ بھی نہیں

Poet: By: Haroon Afzal, Kharian

سوچا نہیں اچھا برا دیکھا سنا کچھ بھی نہیں
مانگا خدا سے رات دن تیرے سوا کچھ بھی نہیں

سوچا تجھے، دیکھا تجھے، چاہا تجھے، پوجا تجھے
میری خطا میری وفا ، تیری خطا کچھ بھی نہیں

جس پر ہماری آنکھیں نہیں موتی بچھے رات بھر
بھیجا وہی کاغذ اسے، ہم نے لکھا کچھ بھی نہیں

اک شام کی دہلیز پر بیٹھے رہے وہ دیر تک
آنکھوں سے کیں باتیں بہت ، منہ سے کہا کچھ بھی نہیں

دو چار دن کی بات ہے دل خاک میں سو جائے گا
جب آگ پر کاغذ رکھا، باقی بچا بھی نہیں

Rate it:
Views: 1896
13 Mar, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets