تیرے لئے بے قرار رہتا ہے کوئی

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

تیرے لئے بے قرار رہتا ہے کوئی
تیرے عشق میں گرفتار رہتا ہے کوئی

تو جب نہیں ہوتا محفل میں
تیرے انتظار میں رہتا ہے کوئی

اک روگ سا لگا رہتا ہے اسے
تیرے غم میں بیمار رہتا ہے کوئی

آ جاتی ہے رونق اس کے چہرے پر
تجھے دیکھ کر خمار میں رہتا ہے کوئی

ہے حسیں تو سارے زمانے سے
تیرے حسن کے حصار میں رہتا ہے کوئی

Rate it:
Views: 596
26 Mar, 2013