Add Poetry

تیرے لفظ مجھ میں اتر گئے

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

وہ امیر ھوئے میرے رات دن
تیری چاہ میں جو گرز گئے

وہ گلاب بن کے کھلے رھے
وھی خوشبو بن کے بکھر گئے

تیری گفتگو میں ھیں تلخیاں
تیری چاھتوں پہ تو شک نھیں

کبھی دلبری سے جو بات کی
تو وفا کے رنگ نکھر گئے

نا ستماگری کا ھو شائبہ
نا لگے کرم کا وہ معاملہ

کبھی ھنس دیے بنا بات کے
کبھی بے سبب بکھر گئے

یہ دل و جگر میں کھلے ھوئے
تیری چاھتوں کے جو پھول ھیں

انھیں موسموں سے غرض نھیں
یہ تیری نظر سے سنوار گئے

تیرا ھر خیال جھٹک کے ھم
کبھی مطمئن بھی ھوئے مگر

تیری یاد آئی دفاتاں
ھم ادھر گئے ادھر گئے

کبھی اب نا تجھ سے ملینگے ھم
کئی بار سوچا کیے

وھیں دل تڑپ کے مچل اٹھا
تیری چاہ سے جو مکر گئے

کبھی حرف حرف وھی کیا
جو تیری زبان سے ادا ھوا

یہ اجب جنون کی کیفیت
تیرے لفظ مجھ میں اتر گئے

Rate it:
Views: 364
03 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets