چا ہت کے اُس جذبے کو سلام کرتے ہیں
آج ہم اپنا نام تیرے نام کرتے ہیں
چاہتوں میں کوئی گِلا نہیں شکوہ نہیں ہوتا
کرتے ہیں جو یہ کام وہ زندگی اپنی تمام کرتے ہیں
یہ دِل، یہ پل، یہ اِحساس تیرے نام کر دئیے ہیں
چل آج یہ زیست بھی تیرے نام کرتے ہیں
محبت تو اِیک ہوتی ہے بڑی عنایت خدا کی
جانے کیوں لوگ اِس جذبے کو پامال کرتے ہیں
تیری خوشبو کو بھرنا ہے اپنی زندگی، اپنے دل میں
آج ہم اپنے دریچہ ِدل کو وا کرتے ہیں