تیرے پیار کی باتیں ہمیں بھولتی نہیں
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiتیرے وصل کی راتیں ہمیں بھولتی نہیں
تیرے پیار کی باتیں ہمیں بھولتی نہیں
وہ ہم سے ملنا چاندنی راتوں میں چھپ کر
تیرے اسرار کی باتیں ہمیں بھولتی نہیں
کہاں گئیں تیری قسمیں تیرے قول و قرار
تیرے اقرار کی باتیں ہمیں بھولتی نہیں
وہ ہم کو منانا پھر روٹھ جانا
تیرے اطوار کی باتیں ہمیں بھولتی نہیں
کبھی ہوتا تھا ہمارا ذکر تیرے محفل میں
تیرے اظہار کی باتیں ہمیں بھولتی نہیں
More Love / Romantic Poetry







