تیرے چہرے کو صبا کہتے ہیں
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillتیری نظروں کو قضا کہتے ہیں
تیرے چہرے کو صبا کہتے ہیں
کسی جنت کی جھلک ہے شاید
ہم جسے تیری ادا کہتے ہیں
تم جسے کہ رہے ہو مد ہوشی
اسے الفت کا صلہ کہتے کہتے ہیں
تیرے قدموں میں بکھر جانے کو
میرے لفظوں میں بقا کہتے ہیں
لوگ جسکو شفق پکارتے ہیں
ہم اسے تیری حیا کہتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






