Add Poetry

تین منظر

Poet: Faiz Ahmed Faiz(Abdul Waheed) By: Abdul Waheed(Muskan), Haripur

تصوُر:-
شوخیاں مضطر نگاہِ دیدہ سرشار میں
عشرتیں خوابیدہ رنگِ غازہ رخسار میں
سرخ ہونٹوں پر تبسم کی ضیائیں جس طرح
یاسمن کے پھول ڈوبے ہوں مئے گلنار میں

سامنا:-
چھنتی ہوئی نظروں سے جزبات کی دنیائیں
بےخوابیاں، افسانے،مہتاب، تمنائیں
کچھ الجھی ہوئی باتیں، کچھ بہتے ہوئے نغمے
کچھ اشک جو آنکھوں سے بے وجہ چھلک جائیں

رُخصت:-
فسردہ رُُخ، لبوں پر اک نیاز آمیز خاموشی
تبسم مُضمحلِ تھا، مرمریں ہاتھوں میں لرزش تھی
وہ کیسی بے کسی تھی تیری پُر تمکیں نگاہوں میں
وہ کیا دکھ تھا تیری سہمی ہوئی خاموش آہوں میں

Rate it:
Views: 434
18 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets