جانو

Poet: By: Saima Waheed, Sharjah-UAE

خود کو تیرا اور تمہیں اپنا بنا لوں جانو
دل یہ چاہے میں تمہیں تم سے چرا لوں جانو

تم چھپ جاؤ مجھے دیکھ کے شرماتے ہوئے
میں خوشبو سے تمہاری تمہیں پا لوں جانو

پیار کی عمر ہے یہ پیار کا موسم اور ہم
بام و در کیوں نا گلابوں سے سجا لوں جانو

پیار سے تھام کے ہاتھوں میں تمہارا چہرہ
دیر تک دیکھوں نگاہوں میں رچا لوں جانو

کوئی بدلے میں تمہارے جو خدائی رکھ دے
میں تڑپ کر تمہیں سینے سے لگا لوں جانو

Rate it:
Views: 582
02 Jul, 2009